ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور میں دو موٹر بائکس کی ٹکر۔ خاتون پولیس اہلکار ہلاک۔ شوہر شدید زخمی

کنداپور میں دو موٹر بائکس کی ٹکر۔ خاتون پولیس اہلکار ہلاک۔ شوہر شدید زخمی

Thu, 01 Aug 2019 18:37:58    S.O. News Service

کنداپوریکم / اگست (ایس او نیوز) کمباشی آنے گُڈے علاقے میں بدھ کی رات کو2موٹر بائکس کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں محکمہ جنگلات میں سیکنڈ ڈیویزن کلرک کے بطور ملازم ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جبکہ اس کی بائک پر پچھلی نشست پر سوار پولیس اہلکا ر بیوی موقع پرہی ہلاک ہوگئی۔ 

 بتایاجاتا ہے کہ محکمہ جنگلات کے ایک آفیسر کی الوداعی تقریب میں شرکت کے بعد اسی محکمے کا کلرک ناگراج(۵۳سال) اور اڈپی ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ دفتر کی اہلکار بیوی ہیما(۲۳سال)گھر واپس لوٹ رہے تھے۔اس وقت اڈپی رجسٹریشن والی ایک بلیٹ موٹر بائک جو کنداپور سے اڈپی کی سمت میں جارہی تھی، بڑی تیزرفتاری کے ساتھ ناگراج کی بائک سے ٹکراگئی۔ تصادم کی شدت سے ہیما بائک کی پچھلی سیٹ سے اچھل کر سڑک پر دورجاگری اور سر میں شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

ناگراج کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کے سر پر بھی سخت چوٹ آئی ہے اور سنگین حالت میں اسے منی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔بُلیٹ بائک سوار ملزم کے تعلق سے کوئی تفصیل معلوم نہیں ہوئی ہے۔

 حادثے کی اطلاع ملنے پر ضلع ایس پی نیشا نے موقعے پر پہنچ کر معائنہ کیا اور تحقیقات کے سلسلے میں پولیس افسران کی رہنمائی کی۔ کنداپور پولیس اسٹیشن میں اس معاملے میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔
 


Share: